’مشرف آکراپنی بہادری دکھائیں چیف جسٹس

0
775

سپریم کورٹ میں اصغرخان کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کو پاکستان آنے میں جورکاوٹ تھی وہ ختم کردی،ان کی بہادری پر ہے کہ وہ آتے ہیں یانہیں ، وہ آئیں اور دکھائیں کہ وہ کتنے بہادر ہیں، وہ پاکستان آئیں گے توقانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اصغرخان کیس پرعمل درآمدکےمعاملے پرچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نےسماعت کی ۔جاوید ہاشمی ،میر حاصل بزنجو،عابدہ حسین ،غلام مصطفی کھر،ڈی جی یف آئی اےبشیرمیمن،اسددرانی اور روئیدادخان سمیت دیگرافراد بھی پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے عدالت میں ریمارکس دیئے کہ اصغرخان عمل درآمدکیس میں مزید تاخیربرادشت نہیں کریں گے، ایک منٹ ضائع کیے بغیر تفتیش مکمل کریں۔
چیف جسٹس نےایف آئی اےسے استفسار کیا کہ کیانوازشریف نےبیان ریکارڈکرادیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ نواز شریف کا بیان آگیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی جس کو بلائے اس کو جانا ہوگا،اس عدالت کے دائرہ میں کسی ایجنسی کا کوئی زور نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جاوید ہاشمی آپ نے کہا کہ میں بھاٹی سے الیکشن لڑوں تو نہیں جیت سکتا ،میں نے الیکشن نہیں لڑنا آئین کا تحفظ کرنا ہےآپ نے وزیراعظم ہاؤس میں میرے کردار کی تعریف کی تھی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں آپکی دل سے عزت کرتا ہوں ۔عدالت نےوزارت دفاع سمیت تمام اداروں کوایف آئی اےسےتعاون کرنے اورتحقیقات مکمل ہونےتک ڈی جی ایف آئی اےبشیرمیمن کوکام کرنےکاحکم دے دیا۔عدالت نےپاکستان کےتمام اداروں کوایف آئی اےکومقدمےکی تحقیقات کیلئےتعاون کرنےکا بھی حکم دیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here