معروف صحافی و کالم نگار طیبہ ضیاء چیمہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو میں جب میں نے عمران خان سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔جب میں نے عمران خان سے کہا کہ کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھائیں گے تو اس کے بعد مععران خان کی جو باڈی لینگوئج تھی وہ ویڈیوز میں دیکھی جا سکتی ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں تعوقع نہیں تھی کہ یہ سوال پوچھا جائے گا ایسی لیے انہوں نے اس سوال کو پسند نہیں کیا اور نروس ہو گئے،عمران خان دیگر سوالوں کا جواب بلند آواز میں دے رہے تھے لیکن اس سوال پر ان کی آواز دھیمی ہو گئی۔ عمران خان نے دھیمی آواز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم اس پر بات کریں گے۔طیبہ ضیاء چیمہ نے بتایا کہ مجھے دیگر صحافیوں نے بتایا کہ جب ہم عمران خان سے اس متعلق سوال کر رہے تھے تو عمران خان نے انگلی کے اشارے سے یہ سوال نہ کرنے کا کہا جس کے بعد ہم چپ کر گئے۔