موٹروے ایم ون پر چچھ انٹرچینج کے قریب مسافر گاڑی میں آگ لگ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث پیش آیا جس کے باعث واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ہائی ایس وین کا ڈرائیورنیند کے غلبے کی وجہ سے اونگھ رہا تھا، اس حالت میں ان کی گاڑی گھی کے کنستر سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو بچوں کو بچالیاگیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ