مہاتیر محمد اور اتحادی انتخابات جیت گئے

0
735

ملائیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اُن کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کرلی۔ مہاتیرمحمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔
ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115نشستیں حاصل کیں، حکومت بنانے کے لئے 112نشستیں درکار ہوتی ہیں۔حریف جماعت باریسن نیشنل نے 79 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔
انتخابات میں جیت کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج تاریخی فتح حاصل کی ہے، انتقامی سیاست کا روادار نہیں قانون کی بحالی چاہتا ہوں۔
وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی جماعت کے درمیان مقابلے تھا۔
ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14اعشاریہ9 ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here