ڈیرہ بگٹی(خصوصی رپورٹر) سوئی سابقہ وزیر داخلہ بلوچستان و سینیٹر میر سرفراز بگٹی آج بگٹی قبائلی معتبرین کے ساتھ ایس این جی پی ایل آفس سوئی پہنچے وہاں پر موجود سٹاف نے پرتباک استقبال کیا واضع رہے کہ گزشتہ روز سوئی فیلڈ میں ایس این جی پی ایل کی وال اسمبلی کو لگنے والی خطرناک آگ کو کنٹرول کرنے والے شیردل بگٹی انجنئرز و سٹاف کی حوصلا افزائی اور بروقت بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی ۔ وہاں پر موجود ڈپٹی پائپ لائن انسپکٹر فاروق بگٹی صاحب اور انجئنر پوپل خان بگٹی نے برییفنگ دی ۔ میر سرفراز بگٹی نے سٹاف سے وعدہ کیا کہ میں بحیثیت سینیٹر سٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے وزارت پیٹرولیم اور ایس این جی پی ایل کی اعلی حکام سے سپیشل انکریمنٹ اور ایپریسیشن لیٹر کے لیے سفارش کرونگا ۔ آخر میں کہا کہہ مجھے بگٹی انجینرز و سٹاف پر فخر ہے اور امید ہے کہہ آئندہ بھی وہ قومی تنصیبات اور یہاں کے رہائیشیوں کی جان و مال کی حفاظت میں پیچھے نہیں رہینگے ۔