میٹرو بسوں کی آپس میں ٹکرسے، 10 افراد زخمی

0
444

لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب دو میٹرو بسیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ حادثےکی جگہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 40 اہلکارامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
حادثے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here