لندن (نیوز ڈیسک) ٹیم پاکستان میں بھارت کیخلاف میچ سے پہلے 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، سپنر شاداب خان اور عماد وسیم کو کو فائنل الیون میں شامل اور آصف علی, شاہین آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا فیصلہ متوقع ہے. قبل ازیں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان فائنل الیون میں چار فاسٹ بولر شامل ہوں گے ان کے علاوہ فخر ،امام الحق ،بابر اعظم ،محمد حفیظ ،سرفراز احمد ،شعیب ملک ، شاداب کو فائنل کیا گیا۔ حسن علی،وہاب ریاض ،محمد عامر اور شاہین آفریدی بھی بھارت کیخلاف میدان میں
اتر گے۔ تاہم حتمی فیصلے کیلئے قومیٹیم پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے سٹیڈیم میں اترے گی ، پچ دیکھ کر ایک سپنر بولر کو کھلایا جا سکتا ہے۔قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں، شاہین آفریدی اور آصف علی کی جگہ شاداب خان اور عماد وسیم کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اپنے منتخب کھلاڑیوں پر پورا مان ہے، ان کا کہنا ہے کہ بارش نہیں بابر، عامر اور فخر بھارت پر برسیں گے۔