میڈیکل سٹور مالکان کے جائز مطالبات مان لینے میں کوئی حرج نہیں حنیف اعوان

0
710


سرائے عالمگیر(ارشدقاضی)ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان نے کہا ہے صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب اقدامات کر رہی ہے ، میڈیکل سٹورز مالکان کے جائز مطالبات مان لینے میں کوئی حرج نہیں ، میڈیکل ایسوسی ایشن کو فوری طورپر ہڑتال ختم کردینی چاہئیے کیونکہ ان کی وجہ سے قیمتی جان بچانےوالی ادویات کی کمی شدید مسائل پیدا کر دے گی ، ہڑتال کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے ، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت تمام پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے میڈیکل سٹورزمالکان سے کیسے زیادتی کر سکتے ہیں ، میڈیکل سٹورز مالکان سے اپیل ہے وہ ہڑتال ختم کر کے مذاکرات کی راہ اختیار کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here