نئی ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمودبن گئیں

0
462

پنجاب حکومت نے پی ایس پی افسر ماریہ محمود کونیا ڈسٹرکٹ پولیس افسر ’ ڈی پی او‘ پاکپتن تعینات کر دیاہے۔

صوبائی حکومت نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا۔ اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او رضوان گوندل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے والےڈی پی او کا چند روز قبل تبادلہ کر دیا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here