ناشائستہ زبان، پرویز اور ایاز کیخلاف فیصلہ محفوظ

0
411

الیکشن کمیشن نے ناشائستہ زبان پر پرویز خٹک اور ایاز صادق کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی۔ ایاز صادق کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے مؤکل کی جانب سے دست بستہ معافی مانگتے ہیں۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ایاز صادق کا ویڈیو کلپ چلایا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ دیکھیں ایاز صادق کہہ رہےہیں کہ الیکشن کمیشن کی اوقات کیا ہے، اس پر ایاز صادق کے وکیل نے ایک بار پھر معافی مانگی۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے بھی ناشائستہ زبان کے استعمال پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی جس پر دونوں رہنماؤں کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here