نجی اسکولوں نے گھٹنے ٹیک دیے،

0
392

*[احسن کمال گجر] – نجی اسکولوں نے گھٹنے ٹیک دیے، فیسوں میں 20 فیصد تک کمی پر تیار*لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی طرف سے فرانزک آڈٹ شروع ہوتے ہی نجی اسکولوں کے مالکان نے گھٹنے ٹیک دیے اور فیسوں میں 20 فیصد تک کمی پر تیار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے لاہور میں تمام نجی اسکولوں کا فرانزک آڈٹ شروع کردیا اور ان اسکولوں کی انتظامیہ سے ریکارڈ سمیت بیانات بھی قلم بند کیے۔ابھی ایف آئی اے نے فیسوں کے حوالے سے فرانزک آڈٹ کا آغاز کیا ہی تھا کہ بیکن ہاؤس، ایل جی ایس، لوکاس رسورسز اکیڈمی ، روٹس انٹرنیشنل اسکول سسٹم سمیت متعدد مہنگے اور بڑے نجی اسکولز کی انتظامیہ نے فوری طور پر فیسوں میں 20 فیصد تک کمی پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریری طور پر ایف آئی اے کو اگاہ کردیا ہے۔.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here