نسل پرستانہ کلمات کہنے پرکپتان سرفراز معطل

0
607

جنوبی افریقی بالر کو نسل پرستانہ کلمات کہنے پرکپتان سرفراز احمد کوآئی سی سی نے چارج کرکے معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کپتان پر چار ایک روزہ میچوں کی پابندی لگنے کا خدشہ ہے جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی نسل پرستانہ فقرے بازی پر زیرو ٹولیرنس پالیسی رکھتا ہے،سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگی اس لیے کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کو نسل پرستی کے خلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی، تعلیمی پروگرام کب اور کہاں ہوگا اس کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی رابطے میں رہیں گے۔
جنوبی افریقا کےکپتان فاف ڈپلیسی کا کہنا ہے کہ انہیں پتا لگاہے کہ سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی لگائی ہے۔ معافی قبول چوتھے میچ میں پاکستان کی قیادت کرنےوالے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں افسوس ناک واقعے کےبعد انہیں قیادت سونپی گئی ہے تاہم اس معاملے پر مزید تبصرے سے انہوں نےگریز کیا ہے۔سرفراز احمدکا اصل چہرہ کیا ہے؟
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here