نعروں، وعدوں، دعووں اور یقین دہانیوں کا وقت ختم

0
320

انتخابی نعروں، وعدوں، دلاسوں اور یقین دہانیوں کا وقت رات 12 بجتے ہی ختم ہو گیا، عوام 25 جولائی کو اپنے اور ملک کے مستقبل کے لیے ووٹ دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان اور افسران تعینات ہوں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رات 12 بجے کے بعد سے سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم بھی خلاف ورزی تصور ہو گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ، 2 سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کردیے گئے، تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

انتخابی مہم کے آخری روز مسلم لیگ نواز، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی مومنٹ، پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here