نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے

0
323

لاہور:نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ان کا جسد خاکی وصول کیا اور میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا۔
بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں بیگم شمیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، معروف عالم دین علامہ راغب نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ بیگم شمیم کو جاتی امرا میں ہی سپرد خاک کیا گیا، جہاں مرحوم شوہر میاں شریف، بیٹے عباس شریف کا مرحومہ بہو کلثوم نواز بھی آسودہ خاک ہیں۔

SHARE
Previous article
Next article

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here