سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے دوران ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ ایکو رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا دل معمول سے بڑا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل کا عملہ طبی معائنے کے لیے میاں نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں پی آئی سی میں نوازشریف کے دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
نواز شریف کے معالجین نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کے 3ٹیسٹ کیے گئے جن میں ای سی جی، ایکو اور تھیلیم شامل ہیں
نواز شریف کے معالجین کا مزید کہنا ہے کہ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا ہے،ان کے دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں، ان کے تھیلیم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا۔
معالجین نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ پر 3 ڈاکٹر مامور طبی عملے نے کیے، جن کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ