نواز ، زرداری کا سیاسی طور پر خاتمہ ہوچکا، فواد چوہدری

0
368

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کا سیاسی طورپر خاتمہ ہوچکا ہے، ایک جیل چلا گیا ہے دوسرا جانے والا ہے دونوں کا اچھاوقت گزرے گا۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ٹرائل ایسا عجیب و غریب ہوا کہ انہیں لندن جانے کی بھی اجازت مل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بھائی کاغذوں میں قیدمیں ہیں لیکن اپنے گھر میں رہ رہے ہيں، جب دل چاہتا ہے میٹنگ بلالیتے ہيں، جب دل چاہتا ہے نیب والوں کو کہتے ہیں میرے سامنے پیش ہوجائیں ایسا تو ٹرائل ہورہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے مجھے وہاں جانے سے کون روک سکتاہےجبکہ 23 جنوری کو ضمنی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here