نواز شریف اور شہباز شریف کو عدالت سے ریلف مل گیا

0
405

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی درخواست ِ ضمانت منظور کر لی ہے۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے میاں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
شہباز شریف کے وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وکیل شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نیب کی ہرانکوائری میں پیش ہورہے ہیں اور نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here