نواز شریف اور مریم نواز نیب کی تحویل میں

0
789

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا ۔ انہیں خصوصی طیارے سےاسلام آباد منتقل کیاجارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ کے حج لائونج سے گرفتار کیاجبکہ ایف آئی اے نے پہلے ہی نواز اور مریم کو طیارے سے اترنے کے بعد حج لائونج میں بٹھادیا گیا تھا جہاں ان کی والدہ سے ملاقات کرائی جانی تھی تاہم نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیاجبکہ اطلاعات تھیں کہ نوازشریف اور مریم نواز کونیب حکام امیگریشن کے عمل سے گزرنے کے بعد گرفتار کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز اور ن لیگ کے 40رہنمائوں کے ہمراہ لندن سے ابوظہبی بذریعہ پرواز لاہور پہنچےجہاں ان کا طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا۔

پرواز ای ٹی ڈی 243 بی 77 ڈبلیو نےابو ظہبی سے پاکستانی وقت کے مطابق 5بج کر 58منٹ پر اڑان بھری جبکہ طیارے نے 8بج کر 45 منٹ پر لینڈ کیا۔

طیارے نے زیادہ سے زیادہ 35ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جبکہ اس کی رفتارمختلف اوقات میں مختلف رہی تاہم زیادہ سے زیادہ رفتار 590میل فی گھنٹہ تھی تاہم لاہور اور ابو ظہبی کا درمیانی فاصلہ تقریبا2ہزار کلو میٹر سے زیادہ تھا۔ بنواز اور مریم کے پاسپورٹ لے لیےتھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here