نواز شریف نے اعلان کر دیا 

0
579

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے قوم کو مایوس کیا اور نہ ہی اب کریں گے ، جہاں سب بھاگ جائیں گے، مسلم لیگ ن ملک اور قوم کے لئے ہر چیلنج سے ٹکرائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے خواتین پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز شریف کے لئے فاتحہ خوانی اور پارٹی قائد نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔افطار ڈنر کے دوران پارٹی قائد نواز شریف کا خواتین رہنماؤں اور کارکنان کے لئے پیغام پہنچایا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام جن مشکلات کا شکار ہیں، اس میں مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پارلیمان کے اندر اور باہر اپنا متحرک، فعال اور تاریخی کردار ادا کریں۔ مسلم لیگ ن عوام کی آواز ہے، آپ پارلیمان کے اندر اور باہر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی آواز بنیں، پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے قوم کو مایوس کیا اور نہ ہی اب کریں گے ، جہاں سب بھاگ جائیں گے، مسلم لیگ ن ملک اور قوم کے لئے ہر چیلنج سے ٹکرائے گی، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ہماری مدد کی اور مسائل سے نکلنے کے اسباب پیدا فرمائے، انشاءاللہ ہم آج بھی امید، یقین اور اللہ تعالی پر کامل بھروسے کی قوت سے مالامال ہیں۔خواتین ارکان نے پارٹی قائد نواز شریف کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ نواز شریف نے ملک وقوم کے لئے جو قربانیاں دیں اور کارنامے سرانجام دیے قوم ان کو یاد کر رہی ہے ، وہ وقت دور نہیں جب ہمارے قائد دوبارہ عوام میں ہوں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here