نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز

0
429

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جسم میں پانی کی کمی کےباعث گردے فیل ہونےکا خدشہ ہے، گرمی اور کم نیند نے بھی صحت کو متاثر کیا ہے، ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔

اڈیالہ جیل میں رات گئے نواز شریف کےکیے گئے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو نواز شریف کے دل کا مرض بھی بڑھ سکتاہے۔ رپورٹ کے مطابق نیند کی کمی اورزیادہ پسینے کی وجہ سے نواز شریف کےجسم میں پانی کی کمی ہے۔

ڈاکٹراظہرکیانی اورڈاکٹرحامد شریف خان نے نوازشریف کا معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ میں تجویز کیاکہ صورتحال کے پیش نظرنوازشریف کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here