نواز, عمران متفق ہو گئے.آخر کس بات پر؟

0
554


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قائد ن لیگ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے پر متفق نظر آتے ہیں،سابق وزیر اعظم ن لیگ کے رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کا پول یہاں کھل رہا ہے اس لئے کہا یہ کارروائی براہ راست دکھانا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبر نکالی جارہی ہے جیسے نواز شریف بچ گئے، براہ کوریج ہونی چاہئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں نواز شریف نے عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کے مطالبہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سارے کیس کا کچا چٹھا یہاں کھل رہا ہے، ایک ایک کرکے نیب کا کیس تباہ ہورہا ہے، اپنے وکلا کو شاباش دیتا ہوں، جھوٹ کا پول یہاں کھل رہا ہے، اس لیے کہا یہ کارروائی براہ راست دکھانا چاہیے، قوم دیکھے یہ کیس بالکل جھوٹا گھڑا ہوا ہے، یہ سب فرا ڈ ہے اس میں کسی کرپشن کا شائبہ تک نہیں، قوم خبروں میں دیکھتی ہے اسے لائیو چلنا چاہیے۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بھی نوازشریف کے احتساب عدالت میں کیس کی براہِ راست کوریج کا مطالبہ بھی کر دیا ،عمران خان نے کہا کہ عدالت سے بیٹھ کر جھوٹی خبر نکالی جارہی ہے جیسے نوازشریف بچ گئے ہیں۔عمرانخان نے مطالبہ کیا کہ احتساب عدالت میں نوازشریف کے کیس کی براہِ راست کوریج ہونی چاہئے ۔شکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here