نگراں وزرائے اعظم کس کس دور میں اور کون کون

0
1481

جسٹس (ر) ناصر الملک پاکستان کے ساتویں نگراں وزیر اعظم نامزد ہو گئے جبکہ اس سے قبل چھ مزید نگراں وزیراعظم کون تھے ، اس پر ذیل میں ایک نظر ڈالتے چلیں:

بقیہ 6 نگراں وزرائے اعظم:۔

پاکستان کے سابق نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ
غلام مصطفی جتوئی

چھ اگست 1990 کو صدر غلام اسحاق خان نے بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت کو رخصت کیا توغلا م مصطفیٰ جتوئی جن کا تعلق سندھ کے علاقے ضلع نوابشاہ سے تھا۔وہ تین ماہ کے لیے نگراں وزیر اعظم مقرر ہوئے۔وہ ملک کے پہلے نگراں وزیر اعظم تھے ۔انہوں نے 6 اگست 1990ء سے 6 نومبر 1990ء تک خدمات انجام دیں۔

پاکستان کے سابق نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ
میر بلخ شیر مزاری

صدر غلا م اسحاق خان نےاپریل 1993میں قومی اسمبلی برخاست کی تو جنوبی پنجاب کے علاقے روجھا ن سے تعلق رکھنے والے سینئر سرائیکی سیاستداں میر بلخ شیر مزاری کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا۔ وہ 18 اپریل 1993ء سے 26 مئی 1993ء تک نگراں وزیراعظم رہے۔ بطور نگراں وزیراعظم انہوں نے او آئی سی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

ان دنوں وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چیئرمین ہیںتاہم انہوں نے اپنے محاذ کو تحریک انصاف میں ضم کرلیا ہے۔

پاکستان کے سابق نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ
معین قریشی

معین قریشی 8 جولائی 1993ء کونگراں وزیر بنے اور 19 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے سن 1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھائی۔وہ 1993 میں 28 جولائی سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ وہ 1981 سے 1987 تک عالمی بینک کےسینئر وائس پریزیڈنٹ فنانس بھی رہے۔

پاکستان کے سابق نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ
ملک معراج خالد

ملک معراج خالد نے5نومبر 1996ء سے 17 فروری 1997ء تک بطور نگراں وزیر اعظم کام کیا۔صدر فاروق احمد خان لغاری نے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کو 1993ء میں برطرف کیا تو معراج خالد کو نگران وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ انھوں نے 3 ماہ کی مقررہ مدت میں انتخابات کرواکے اقتدار نوازشریف کے سپرد کر دیا۔

پاکستان کے سابق نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ
محمد میاں سومرو

محمد میاں سومرو 16 نومبر 2007ء سے 24 مارچ 2008ء تک نگراں وزیراعظم رہے۔ میاں محمد سومرو کا تعلق شکار پور کے سومرو خاندان سے ہے ۔وہ مشرف دور میں سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں ۔

  • پاکستان کے سابق نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ
    میر ہزار خان کھوسو

میر ہزار خان کھوسو ملک کے چھٹے نگراں وزیراعظم رہے ہیں ۔وہ 25 مارچ 2013ء سے لے کر 5 جون 2013 تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ میر ہزار خان کھوسو 3ستمبر 1929 کو بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1954 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن اور بعد ازاں کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگر ی حاصل کی تھی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here