’ن لیگ کے شیرو! فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں‘

0
527

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا  جائے گا،ایسے  میں مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں!آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلےبھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، یہی راستہ چنا،بھاری قیمت چکائی ۔مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو الحمدااللہ جھکانے میں ناکام رہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے۔

انہوں نے مزید پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرےاس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔

مریم نواز نے  پارٹی کارکنوں اور حمایتیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ’’ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی چاہنے والا ہر شخص نواز شریف ہے۔ بڑھتے چلو۔ یہ وہ جنگ ہے جس میں ہار ہے ہی نہیں۔ انشاءالّلہ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here