ورچوئل یونیورسٹی سوئی میں تقریب

0
480

ڈیرہ بگٹی(رپورٹر نوازشریف) ڈیرہ بگٹی سوئی ورچوئل یونیورسٹی سوئی میں تعلیم کی اہمیت اور داخلہ مہم کے حوالے سے ‏مینیجر حمیرا بٹ کی سربراہی میں تقریب کا اہتہام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جمہوری وطن پارٹی و صوبائی اسمبلی کے رکن ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی تھے ۔تقریب میں عزت اللہ امان کلپر بگٹی اور سوئی کے طلبہ و طالبات سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ورچوئل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا۔مینیجر ورچوئل یونیورسٹی سوئی میڈم حمیرا بٹ نے مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات بتائیں
بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نوابزادہ گہرام بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے مستفید ہو کر طلباوطالبات ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں طلباوطالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں لہذا ضلع ڈیرہ بگٹی و سوئی کے طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ موبائل اور انٹرنیٹ پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے ورچوئل یونیورسٹی میں داخلہ لے ہے اور تعلیم جیسے عظیم زیور سے آراستہ ہو تاکہ اپنے اور اپنے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں
نوابزادہ گہرام بگٹی نے ورچوئل یونیورسٹی سوئی میں تعلیم کی اہمیت اور داخلہ مہم کے حوالے سے ورچوئل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here