وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے خط کس نے لکھا؟

0
646

چیئرمین بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری سمیت اہم پارٹی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میںوزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی وزراءاوررہنماؤں کےنام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکا مطالبہ کیا گیاہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کئی وزراءاور رہنماؤں کیخلاف کرپشن کےالزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں، جن وزرا،پارٹی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں انکےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں، جےآئی ٹی رپورٹس پرای سی ایل پرنام ڈالےجاسکتےہیں توپی ٹی آئی رہنماؤں کےنام بھی ڈالےجائیں۔خط میں جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے اُن میں پرویزخٹک، فہمیدہ مرزا، مقبول صدیقی، زبیدہ جلال، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، سینئر وزیر عاطف خان، پنجاب کےسینئر وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین شامل ہیں۔واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، جس کی روشنی میں حکومت نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی صدرآصف علی زرداری، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here