وزیراعظم کے ساتھیوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ تسلیم کرلی

0
193

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ 1 رپورٹ کے باعث سی پی آئی کی ٹوٹل رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے، 8 میں سے 7 رپورٹس میں کوئی فرق نہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے حزب اختلاف کے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر واویلے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن کا یہ ٹولہ ہے، اس ٹولے نے لوٹ مار کی اور پورے نظام کو کرپٹ کیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ٹرانسپیریسی انٹرنیشنل اس وقت اچھی رپورٹ دے رہا تھا، جب شہباز شریف کا چپڑاسی 9000 روپے کی تنخواہ ہونے کے باوجود اکاؤنٹ میں 4 ارب جمع کررہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here