وزیر اعظم کا شہید نعیم راشد کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان

0
649

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والے پاکستانی خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے واقعے کے دوران دہشتگرد کو پکڑنے کی کوشش کرنے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پرفخرہے۔ نعیم راشد نے دہشت گردی سے نمٹنے اور سفید فام دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کی، بہادری دکھانے پر میاں نعیم کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرائسٹ چرچ میں مقیم تھے۔ 15 مارچ کو وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کررہے تھے، اس دوران انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی، دہشتگردی کے اس واقعے میں ان کے بیٹے بھی شہید ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here