وزیر اعظم گالیوں سے نہیں بنتے سیاست محبت اور خدمت کا نام ہے خواجہ آصف

0
748


سیالکوٹ وزیر اعلی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میٹرک میں 90 فیصد نمبر لینے والے964 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب۔ مہمان خصوصی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی تقریب میں خصوصی  شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہبنا تھا کہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ اس سال کے آخر میں دس ہزار سات سو میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو چکی پو اٹھارہ سو کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں۔ گوادر پورٹ خطے کی سب سے بڑی بندر گاہ ہو گی
۔ اس ملک میں امن خواب تھا ہم نے اس کو عملی جامہ پہنا یا ہے  ہمارے پاک فوج ،رینجرز اور پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ہماری پاک فوج آج بھی دہشت گردی کے خلاف نمرد آزما ہے
۔  انکا مزید کہنا تھا کہ جس طرح اس دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے کسی نے نہیں کی ہمارے مشرقی سرحد میں ازلی دشمن مغربی سرحد پر بھی دہشتگردی کر رہا ہے  گلی کوچوں میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے یہ اس می منبہ ہے
جب دہشت گردی مسلط کی جائے گی تو اس کا جواب منہ توڑ دیا جائے گا۔ ہمیں دوست اور دشمن میں تمیز کرنا ہوگی
میر ا مطمع نظر اقتدار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس ملک کی خدمت ہےوزیر اعظم کون بنے گا یہ قوم کا فیصلہ کرتی ہے
۔ وزیر اعظم گالیوں سے نہیں بنتے سیاست محبت اور خدمت کا نام ہے سیاست تصادم کا نام نہیں ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here