وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفے کاکس نے کہا ؟

0
429

سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں بدترین کرپشن کرتی رہی ہے۔سب سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ استعفیٰ پیش کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کےاستعفے کامطالبہ صرف ای سی ایل میں نام آنے پرنہیں کیا بلکہ وزیراعلیٰ سندھ بہت سارے معاملے کے پیچھے ہیں، ہر محکمے میں اربوں نہیں کھربوں روپےکی کرپشن ہوئی ہے،ہم 5 سال تک انتظار نہیں کرسکتے، ہرفورم پران کےخلاف آوازاٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے خلاف موجود کیسز اور جے آئی ٹی تحریک انصاف نے نہیں بنائی،ادارےاپنے کام میں آزاد ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here