پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے،کوشش ہے کہ معاملات افہام و تفہیم سے طے ہوں۔
لاہور میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہے ہیں، اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ بھی قومی مفاد میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔بشکریہ روزنامہ جنگ