پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار نہیں ہیں، وہ قومی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھا چکے ہیں ۔
محمد خان لغاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے وزراعلیٰ پنجاب نامزدگی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست رکھ لی ہے صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں اور قومی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھا چکے ہیں ۔محمد خان لغاری نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 اور صوبائی نشست پی پی 292 سےالیکشن میں حصہ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر شہباز شریف اور صوبائی حلقہ سے اویس لغاری کو شکست دی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ