وفاقی وزیر انتقال کر گئے

0
637

گھوٹکی (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکو ٹکس سردار علی محمد خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔نجی ٹی وی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر کے انتقال کی خاندانی ذرائع کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے تاہم آج صبح انہیں طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ سردار علی محمد خان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا ۔سردار علی محمد خان کی میت ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کی جانب سے نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر کے انتقال کے باعث گھوٹکی کے مختلف علاقے بندہونا شروع ہو گئے ہیں ۔یاد رہے کہ سردار علی محمد خان 2002 سے 2004 تک مشرف کے دور حکومت میں سندھ کے وزیراعلیٰ بھی ر ہے ہیں اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here