ویانا میں رِنگ آف پاکستان کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انقاد

0
766

ویانا میں رِنگ آف پاکستان کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انقاد….
آسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق
آسٹریا کے شہر ویانا میں بروز ہفتہ مقامی ریسٹورنٹ افغان پیلس میں رِنگ آف پاکستان کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی ایک رنگ رنگ تقریب کا انقاد کیا گیا.جس میں پاکستان سے اۓ ہوئے رِنگ آف پاکستان کے سی ا ی او چیف ایگزیکٹو پیر سید عاصم علی کاظمی صاحب اور ڈائریکٹر سید عمران شاہ عالمی شہرت یافتہ آسٹریا کےریسلر بیمبی کلر،روق اینڈ رول،وینا کلر اور میخل ریسلرز کے وفد نے شرکت کی. پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی آسٹریا کے دور دراز شہروں فوکلابروک ،لینز،سالزبرگ ، گراز سے بھی پاکستانی کمیونٹی اور دیگر علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی.پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،ماجد بٹ نے شرف حاصل کیا.تلاوت کلام پاک کے بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی گی جس کی سعادت میاں روحیل کو حاصل ہوئی.اسٹیج سیکٹری کے فرائض عرفان شاہد نے ادا کیے.تقریب میں نیوزی لینڈ سانحہ پر شہید ھونے والوں کی مغفرت کے لیے پاک سنٹر مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ نے خصوصی اجتماعی دعا فاتحہ خوانی کروائی.رِنگ آف پاکستان کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں اسکرین پر خصوصی رپورٹ دکھائی گی.اس موقع پر تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے رِنگ آف پاکستان کے سی ا ی او چیف ایگزیکٹو پیر سید عاصم علی کاظمی صاحب اور ڈائریکٹر سید عمران شاہ کا کہنا تھا.اس پروگرام کا مقصد چند مہینوں میں رِنگ آف پاکستان کا دنگل عالمی شہرت یافتہ غیرملکی ریسلرز داو پیچ ویانا میں دیکھائیں گے.ہیوی ویٹ مقابلہ میں پاکستان کے بادشاہ خان اور عالمی شہرت یافتہ ریسلرز بھی تشریف لے کرآئین گے.مزید ان کا کہنا تھا عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی آسٹریا میں ایک مرتبہ پھر ریسلنگ کے بڑے مقابلوں کیلئے رنگ سجانے کیلئے تیار ہیں. انگلینڈ، امریکہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، سمیت 20سے زائدممالک کے ریسلر مقابلوں میں شرکت کریں گے،مزید ان کا کہنا تھا،پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کے سفر میں ایک ریسلنگ کھیل کا

ایک نیا اضافہ ہوا ہے، پیشہ ورانہ ریسلنگ میچ جسے “رنگ آف پاکستان کا نام دیا گیا ہے. ایک لمبے عرصے کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرز کی کثیر تعداد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہے جس سے ملک پاکستان کا کھیلوں کے ذریہ بہترین تاثر دنیا میں جائے گا ۔رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام ہو نے والے ریسلنگ مقابلوں میں 20سے زائد عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شرکت کریں گے،اب پاکستانی ریسلرز یورپ کے ممالک میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے. ڈائریکٹر سید عمران شاہ نے اس موقع پر کہا کہ رِنگ آف پاکستان کے ذریعے پاکستان کا مثبت اور سافٹ امیج دنیا کے سامنے آئے گا اور وہ پاکستان بھر سے ٹیلنٹ پروگرام کے ذریعے منتخب شدہ ریسلرز کو دنیا بھر میں متعرف کروائیں گے۔رنگ آف پاکستان انتظامیہ کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ ایک ملاقات میں آئی ایس پی آر نے دلچسپی لیتے ہوئے تعاون کرنیکا مکمل اظہار کیا ہے.ہمارا یہ عزم ھے پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کی ترقی و تر ویج کے لیے دن رات محنت کریں گے ہم نے اس پر کام شروع کیا اور عملی طور پر اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا ھے جن پر عمل درآمد کر کے ایونٹ کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا آسٹریا میں ان لوگوں کے شکر گذار ہیں،جن میں محفوظ اللہ خان،میاں خلیل احمد ،عرفان شاہد ،رانا قمر، غلام مصطفی بلوچ،ریاض بلوچ اور جو بھی آسٹریا میں رنگ آف پاکستان کی ترقی اور مقبولیت کیلیے تعاون کر رہے ہیں۔آسٹریا کےریسلر بیمبی کلر اور وینا کلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا. پاکستان میں کافی مزہ آیا پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی بہت ہی محبت اور پیار کرنے والے ہے.اکستان امن پسند ملک ہے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کے مجھے پاکستان میں اتنی محبت اور پیار کرنے والے لوگ ملیں گے. انہوں نے سب کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے. وینا کلر نے کہا کے میں اپ تمام لوگوں اور خاص طور پر رِنگ آف پاکستان کی مینجمنٹ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں بولیا مزید انہوں نے پاکستان جانے کی خوائش کا اظہار کیا.پروگرام کے آخر میں سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا .اور پاکستانی کھانوں سے پرتکلف ڈینر پیش کیا گیا.محفوظ اللہ خان،میاں خلیل احمد ،عرفان شاہد نے تمام لوگوں کا پروگرام میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here