پارٹی ڈسپلن توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

0
427

تحریک انصاف نےپارٹی دسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی نے اراکین سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں انتخابات نہ لڑنے کا حلف لیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا حلف نامے اور آئین کے آرٹیکل 62۔63 کی خلاف ورزی ہے ۔
پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کا معاملہ دیکھنے کےلئے نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے وہ اراکین جو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں ان کے نام اس کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے جو ضابطے کی کارروائی کرےگی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی آزاد الیکشن لڑنے والوں کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے چیئرمین عمران خان کو پیش کرے گی ۔معاملے میں ملوث عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا فوری طور پر آغاز کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here