پارک سے5سالہ بچہ اغوا

0
406

لاہورمیں گلشن اقبال پارک سے 5 سالہ بچے کو نامعلوم برقع پوش خاتون نے اغواء کر لیا،جیو نیوز نےواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کالے رنگ کا برقعہ پہنے خاتون بچے کو لے جا رہی ہے۔ بچہ اپنی فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا، جھولے لیتے ہوئے بچھڑ گیا۔ پولیس نے پانچ سالہ سعد کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد فہد امان کی مدعیت میں درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو ورغلا کر پارک کے ایک نمبر دروازے سے اپنے ہمراہ لے گئی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here