پانچ سالہ جمیل عرف مون اغوا کے بعد قتل

0
734

لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔پولیس کے مطابق پانچ سالہ جمیل عرف مون کل نشترکالونی سروبا گارڈن سے اغوا ہوا تھا، گرفتار ملزم حسنین کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کی گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ قاتل حسنین مقتول جمیل عرف مون کا قریبی رشتے دار ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بچے کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here