پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر،ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیاگیا

0
453

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی حتمی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض میگا ایونٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے بتایا کہ ڈاکٹر نے شاداب خان کو کلیئر قرار دیدیا ہے جو بہت خوشی کی بات ہے اور اب وہ لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ ٹیم میں نظر آئیں گے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں، یہ 15 رکنی ورلڈکپ سکواڈ میگا ایونٹ کھیلے گا۔انہوں نے وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جس جن ہم نے یہاں سے ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی تو میرے خیال سے میرے علاوہ کسی کے بھی ذہن میں یہ نہیں ہو گا کہ انگلینڈ میں اس طرح کی کرکٹ ہو گی، چار میچوں میں 2800 رنز بنے ہیں جن میں سے 1500 کے قریب انگلینڈ نے بنائے جبکہ پاکستان نے 1300 کے قریب بنائے اور بڑا فرق فیلڈنگ کا رہا جس کا سٹینڈر بہتر ہوتا تو فرق پڑ سکتا تھا، لیکن ہم نے یہ محسوس کیا کہ وہاب ریاض تجربہ کار باؤلر ہیں جو پرانا گیند بھی کرتے ہیں اور ریورس سوئنگ بھی کر لیتے ہیں اور باؤلنگ لائن اپ تجربے کی کمی کے باعث بھی کچھ خراب کارکردگی دکھا رہی ہے، تو یہ سب کچھ سوچ کر انہیں موقع دیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں چیک تو نہیں کر سکے لیکن وہ ہمارا سب سے سینئر باؤلر ہے جسے انگلینڈ میں باؤلنگ کا کافی وسیع تجربہ ہے جبکہ اس کا اکانومی ریٹ بھی بہت بہتر ہے ، محمد عامر اور وہاب ریاض کے آنے سے تجربے کی کمی بھی پوری ہو جائے گی اور ٹیم کو اس کا فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کو عابد علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور عابد علی کو ٹیم سے نکالنا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا مگر آصف علی نے انگلینڈ کیخلاف جس طرح کی بیٹنگ کی ہے اور جیسی کنڈیشنز ہیں، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چھٹے یا ساتویں نمبر پر ایسا کھلاڑی ضرور ہونا چاہئے جو رن ریٹ کو اوپر لے جا سکتا ہو، ان کی بیٹی کی موت ہوئی ہے اور ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ وہ کچھ دنوں کیلئے امریکہ چلے جائیں یا پاکستان آ جائیں، لیکن ایسا جو کچھ بھی ہوا، وہ وارم اپ میچوں سے پہلے واپس ٹیم کو جوائن کر لیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here