پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے آفس کا افتتاح

0
446

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی جانب سے آفس کا افتتاح کیا گیا .
ویانا آسٹریا رپورٹ ۔محمد عامر صدیق
پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی جانب سے بروز اتوار آفس کا افتتاح سرپرست اعلی سہیل افضل صاحب نے کیا . پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کے تمام عہدیداران ،ممبران نے شرکت کی .آفس کے قیام سے آسٹریا میں موقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ ہل ہوگیا ہے اور اب پاکستانی کمیونٹی اس سہولت سے بھرپور انداز سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ تقریب میں صدر ندیم خان،(سینئر نائب صدر) حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،خواجہ منظور( نائب صدر آسٹریا)،سوہیل احمد باجوہ.(جنرل سیکریٹری) عمران علی مغل،(فنانس سیکریٹری) محمد انور، (نائب فنانس سیکریٹری)،علی ذولفقار،(وائس چیرمین) خواجہ نسیم،(ڈپٹی وائس چیرمین) طارق حسین،(یوتھ کوآرڈینیٹر )،محمد جواد، مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم شامل تھے صدر ندیم خان نے تمام ممبران کا آفس کی تقریب میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.اور تمام پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) کی جانب سے آفس کا افتتاحی تقریب سے عہدیداران ،ممبران سب بہت خوش تھے ۔کہ اللہ تعالی نے ہمیں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے یہ سب ہمارے سرپرست اعلی اور عہدیداروں کی مہنتون کی وجہ سے کامیابی ملی ہے ۔پاکستانی کمیونٹی فورم جس کا مقصد بیرون ملک پاکستانی بھائیوں کی اجتماعی بہتری اور فلاح و بہبود اور بیرون ملک بہن بھائیوں کی مشکلات اور مسائل کو باقاعدہ آواز اور کوششوں سے حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ملک پاکستانیوں کی موثر ترجمانی، اجتماعی اور انفرادی بہتری کا عزم اس غیر منافع بخش تنظیم کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے ۔جس مقصد کے لیے ہم سب نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) بنائی اس میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے ۔اگر ہم سب اسی طرح مل کر چلتے رہے تو ہم پاکستانی کمیونٹی کو مزید خوشخبریان سنائیں گے ۔بعد از عالم اسلام ملک پاکستان کے حق میں اور حاضرین کے لئے صحت و تندرستی اور رزق میں کشادگی کے لئے اور خصوصی اس ماہ مبارک رمضان کی آمد پرخلوص دُعائیں خواجہ نسیم نے کی.آخر میں سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پرتکلیف رفریشمینٹ پیش کیا گیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here