پاکستانی کو16سال بعد رہائی مل گئی

0
351

بھارت میں قید ایک پاکستانی شخص کو 16 سال بعد رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنارس کی جیل میں قید جلال الدین نامی پاکستانی شخص کو 16 سال قید میں گزارنے کے بعد گزشتہ روز رہا کیا گیا۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے جلال الدین کو 2001ء میں بنارس کے کنٹونمنٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا تھا۔
جلال الدین سے مشتبہ دستاویزات اور کنٹونمنٹ ایریا کے نقشوں کی برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز رہائی پانے والے جلال الدین کو اسپیشل ٹیم امرتسر لے کر جائے گی، جہاں سے اسے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here