پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی 

0
519

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین چل رہی سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کے اجرا پر پابندی کے بعد اب پاکستان آنے والی پروازیں بھی بند کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بنگلا دیش کی جانب سے گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے۔بنگلہ دیش نے یہ فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین کو پاکستان کی جانب سے ویزا کے عدم اجرا پر کیا ہے۔اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور ویزا قونصلر تھے، ذرائع کے مطابق اقبال حسین نے جنوری میں پاکستان کو ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی البتہ وزارت داخلہ نے 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی اقبال حسین کو ویزا میں توسیع نہیں دی۔ محمد اقبال حسین ویزا میں توسیع کے انتظار میں ہی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال حسین کی بیٹی کے ویزا پر بھی توسیع نہیں دی گئی اور بنگلہ دیشی پریس قونصلر اقبال حسین اپنی بیٹی کے ہمراہ تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ڈھاکا میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود ناظم الامور کی بھی اس معاملے پر بنگلادیشی دفترِ خارجہ میں طلبی کی گئی تھی۔ بنگلہ دیشی حکام نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت بنگلہ دیش کے سفارتکار کی جلد واپسی یقینی بنائے۔پاکستان وزارت خارجہ ویزا معاملے پر اپنا موٴقف دینے سے تاحال گریزاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here