پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ون ڈے کل ہوگا

0
518

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل بولاوائیو میں کھیلا جائے گا ، پانچ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں آؤٹ کلاس کر کے201 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد سرفراز احمد اینڈ کمپنی نے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیئے ہیں۔ اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کل بولاوئیو میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم نے اس میچ کے لئے بھی بھرپور پریکٹس کر رکھی ہے، آج بھی قومی ٹیم ٹریننگ کےلئے میدان میں اترے گی ۔

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے، ون ڈے سیریز جیت کر ہی وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ، کل دوپہر سوا 12 بجے شروع ہوگا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here