پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

0
412

دورہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹيم کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ،جب ان کے 2 اسٹار پلیئرزکمنز اور ہیزل وڈ ان فٹ ہونے کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کینگروز ٹیم کے 2 کھلاڑی فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈجو بون اسٹریس فریکچر انجریز کا شکار ہیں،وہ ان فٹ ہونے کے باعث بورڈکو پاکستان کے خلاف ہونےوالی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مزید بتایا کہ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ مقررہ وقت میں انجریز سے چھٹکارا نہیں پا سکے ، وہ ابھی فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لیں گے اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here