پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

0
941

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل بروز جمعرات یکم رمضان المبارک اور پہلا روزہ ہو گا۔
رمضان المبارک سن 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے تھے۔
مفتی منیب الرحمان نے ملک بھر سے رمضان المبارک کا چاندنظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں دیر، بونیر، نتھیا گلی اور کوئٹہ سے موصول ہوئیں۔
ملک بھر کے مسلمان کل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پہلا روزہ رکھیں گے اور آج پہلی تراویح ہوگی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here