پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دے دیا

0
474

پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئےبھارت کو سرپرائز دے دیا۔
پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارتی حدود میں داخل ہو کر دو انڈین طیارے مارے گرائے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے۔ واضح رہے کچھ دیر قبل بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں تباہ ہوا ہے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا تاہم اب بھارت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 3علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی ، کسی کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا، ایک بھی لاش دکھا دیں ، اب ہماراجواب حیران کن اورغیر متوقع ہوگا، وقت اور مقام کا تعین ہم خود کرینگے، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here