پاکستان کی تعریف کر نے پر مقدمہ

0
549

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون سیاست دان کو پاکستان کے عوام کی تعریف کرنے پر بغاوت کے مقدمے کا سامنا ہے ۔

اداکاری کی دنیا سے سیاست کے میدان میں آنے والی کانگریس کی رکن پارلیمنٹ دیویا سپندنا نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ رامیا کے نام سے معروف دیویا سپندنا نے پاکستان کو اچھا ملک قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام گرم جوش ہیں اور بیرون ملک سے آنے والوں کو عزت و احترام دیتے ہیں۔

اس بیان پر ایک مقامی وکیل نے دیویا سپندنا کے خلاف انڈین پینل کوڈ میں برطانوی دور کی دقیانوسی شق کے تحت بغاوت کا مقدمہ دائر کرتےہوئے سماعت ملتوی کر دی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here