پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔آرمی چیف

0
448

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کی جوابی کارروائیوں سےآگاہ کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوجی قیادت کی طرف سے جارحانہ بیانات میں بھی اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سخت جان اور پیشہ ورانہ فوج ہیں، وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہر دم تیار ہے، بہتر ہوگا کہ بھارت پر امن بقائے باہمی کے تحت بات چیت سے مسائل کے حل کے لیے پیشرفت کرے۔
اپنے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے متاثرہ کشمیریوں کےعزم کی بھی تعریف کی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here