پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ

0
682

شمالی وزیرستان میں وادی شوال میں دہشتگردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا لیکن سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے وادی شوال کی مکی گڑھ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثرجواب سے دہشتگردوں کے اس حملے کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس سے قبل خڑکمر پوسٹ پرہونے والے حملے کے بعد پیٹرولنگ کے دوران بویا میں نالے سے گولیاں لگی پانچ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ لاشیں گذشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے سے ملی ہیں۔ ادھرکوئٹہ کے سمگلی روڈ پردہشت گردوں نے پولیس چوکی پرفائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دودہشت گرد ہلاک جبکہ دوفرارہوگئے۔ پولیس نے رات گئے علاقہ کو گھیرے میں لےکرسرچ آپریشن کیا، آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز محسن جاوید اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، مذکورہ گروہ کی فائرنگ سے 5 فوجی جوان زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ چیک پوسٹ پر حملے کرنے والے اس گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا، جبکہ محسن جاوید مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، چیک پوسٹ پر براہِ راست فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here