کراچی (نیوزڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز پر بینکوں کو ہدایت جاری کردیں،سٹیٹ بینک نے غیر رجسٹر ڈپرانے 40 ہزار کے پرائز بانڈکی فروخت 24 جون سے روکنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہناہے کہ 40 ہزار والے پرائز بانڈ31 مارچ 2020 کے بعد کیش یا تبدیل نہیں ہو سکیں گے ،پرانے 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی اب کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی،ترجمان کاکہنا ہے کہ 40ہزارکے پرانے پرائز بانڈز کو
40ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا ،بانڈ ہولڈرپرانے 40ہزار کے پرائز بانڈز قومی بچت کے سرٹیفکیٹ میں تبدیل کراسکے گا۔