پرتگال میں مٹی کے مجسموں کی نمائش

0
470


پرتگال کے جنوبی علاقے الگرو میں یہ میلہ ہر سال منایا جاتا ہے، جہاں درجنوں ماہر آرٹسٹ کئی ماہ کی کڑی محنت کے بعد تیار کردہ مٹی کے قدِ آدم مجسموں کی نمائش کرتے ہیں۔
ڈھیروں ٹن مٹی سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے آج کل پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے16ویں سالانہ فیسٹیول فائسا2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔اس سینڈ اسکلپچر فیسٹیول میں45ہزارٹن مٹی کی مدد سے مختلف ادوار میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ نامور شخصیات اور موسیقی کے آلات سمیت کم وبیش 100شاہکار مجسمے تخلیق کیے گئے ہیں۔
15ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے مٹی سے مجسمہ سازی کا یہ میلہ مارچ کے مہینے سے لے کر اکتوبر تک جاری رہے گا۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here