پنجاب اسمبلی کے کتنےارکان کی رکنیت معطل ہوئی

0
389

پنچاب اسمبلی میں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 113 ارکان کو ایوان میں داخلے سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گيا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر سرداردوست محمد مزاری کاایوان میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ پنجاب کابینہ کے 10 وزرا کو بھی ایوان میں داخلے سےروک دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کے 6 معاون خصوصی اور مشیر بھی ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ارکان کی فہرستیں ایوان کے داخلی دروازوں پر سیکورٹی کےحوالے کردی گئی ہے ،تحریک انصاف کے 59 جبکہ مسلم لیگ ن کے 45 ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here